data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مودی نے اپنی فورسز کی طرح بھارتی ٹیم کو بھی رسوا کروا دیا۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے ناروا سلوک پراپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی انتہاپسند شخص ہے اس نے آج اپنی کرکٹ ٹیم کو بھی اسی طرح رسوا کیا جیسے اس نے اپنی فورسز کو رسوا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا میدان کھیل کا میدان ہے یہ جنگ کا میدان نہیں، مودی کی انتہا پسندی نے ہندوستان میں بھی تمام اقلیتوں کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مسلمان ،عیسائی اور سکھ سب ہھی مودی کی انتہا پسندی سے پریشان ہیں،  کھیل امن و خوشی کا پیغام ہوتا ہے اسے اپنی گندی ذہنیت سے خراب نہ کریں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 15 اور 16 نومبر کو مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات پر کی گئیں، جن کا مقصد فتنۂ الخوارج کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانا تھا۔

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ایک آپریشن میں 10 جبکہ دوسرے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں کا اہم سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے، جو بھارتی پشت پناہی یافتہ گروہ کا مرکزی کردار تھا۔ اس کی ہلاکت کو دہشتگرد نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ امن و امان کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں آئینی بینچز سے متعلق گورنر سندھ کے جاری آرڈیننس چیلنج
  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج ہلاک
  • تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، گورنر سندھ
  • ابو ظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا
  • ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز
  • مودی سرکار کی کینیڈا اور امریکا میں مبینہ مداخلت پر نئے انکشافات
  • اسپیکر قومی اور گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • گورنر سندھ کا روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر پیغام
  • بھارت کی فوج میں بڑھتی بےچینی، بھارتی آرمی چیف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار
  • حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ