امریکا میں پیدا بچوں کی شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
امریکا میں پیدا بچوں کی شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (شاہ خالد )امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سٹیزین شپ ختم کرنےکیلئے صدرٹرمپ کےحق میں فیصلہ دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے پیدا بچوں کو شہریت کا حق نہیں ملنا چاہیے۔
ٹرمپ نے امریکا میں پیدا بچوں سے شہریت کا حق ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
صدر ٹرمپ کے حکم نامے کو متعدد فیڈرل کورٹس نے عملدرآمد ہونے سے روک دیا تھا تاہم امریکی سپریم کورٹ نے صدرٹرمپ کے ایگزیکٹیو حکم نامے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں سیروتفریح کیلئے آنے والوں کے پیدا بچوں کو شہریت نہیں ملنی چاہیے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ 3 کے مقابلے میں 6 سے صدرٹرمپ کےحق میں رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے فیڈرل کورٹس کے فیصلے کالعدم ہو گئے۔
صدرٹرمپ کےحکم نامے کا اطلاق کچھ ریاستوں میں فوری طور پر شروع ہو جائے گا۔ شہریت کا حق ختم کرنے کیلئے کانگریس میں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔
ڈیموکریٹس نے سپریم کورٹ کےفیصلےکو شرمناک قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے حکم نامے پر آئندہ 30روز میں عملدرآمد شروع ہو جائےگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گیس 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ابو کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایران کا اسرائیل پر طنزیہ وار ’غزہ میں جنگ بندی آئندہ ہفتے ممکن ہے‘؛ ٹرمپ کا دعویٰ غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 72فلسطینی شہید چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ رونالڈو کا النصر سے مہنگا ترین معاہدہ، یومیہ کتنی تنخواہ و مراعات لیں گے؟،تفصیلات سب نیوز پر ایس سی او اجلاس: خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکا میں سپریم کورٹ پیدا بچوں
پڑھیں:
شراب کی بوتلوں کی واپسی کا کیس، سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ
شراب کی بوتلوں کی واپسی کا کیس، سپریم کورٹ جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے سرکاری تحویل سے 16 ہزار شراب کی بوتلوں کی واپسی سے متعلق درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 16 ہزار شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں، شراب کی کنسائنمنٹ واپس لیکر کیا کریں گے۔ شراب پاکستانی ہے یا لوکل ہے، کیا ہے؟ اتنی شراب کہاں لیکر جا رہے تھے۔وکیل صفائی نے بتایا کہ میرا موکل ویرو ملک لائسنس ہولڈر ہے، شراب کوٹ ادو سے نواب شاہ جا رہی تھی۔
جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا ضبظ شراب کی واپسی کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دی گئی۔ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ویسے شراب جتنی پرانی ہو اتنی اسکی کوالٹی اچھی ہوتی ہے۔جج کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ لگ گئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس کرکے سماعت ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت کا 40سال پرانے افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا 40سال پرانے افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ بھارتی بورڈ کی شکایت پر فرحان اور حارث آئی سی سی میں پیش، الزامات تسلیم کرنے سے انکار بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ، امریکا کا ادویات پر 100فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف مکہ مکرمہ: ممبر الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ کی معروف بزنس مین چوہدری محمد افضل جٹ سے ملاقات کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپس دینے پر تیارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم