منگل کے روز تمام بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی بروز منگل کو ملک بھر میں تمام بینک بند رہیں گے اور اس دن عوامی لین دین (پبلک ڈیلنگ) بھی مکمل طور پر معطل رہے گی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی بینک، اس کے تمام ذیلی دفاتر اور تمام کمرشل بینکس یکم جولائی کو تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں کا اندرونی عملہ اپنے معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ہوگا۔
واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی ہفتہ وار تعطیلات کے سبب بینک پہلے ہی بند ہوں گے، جبکہ 30 جون بروز پیر کو مالی سال کے اختتام کے باوجود تمام بینک کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہیں گے
پڑھیں:
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">