data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یاماگاتا: بھالو نے جاپان میں ایک دن کے لیے ایئرپورٹ بند کروا دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سیاہ رنگ کا بھالو صبح سویرے شمالی جاپان کے یاماگاتا ایئرپورٹ پر نمودار ہوا تو فوری طور پر رن وے بند کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھالو کے ایئرپورٹ پر پہلی بار نمودار ہونے پر 4 پروازوں کی روانگی میں 1 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ بھالو دوپہر میں ایئرپورٹ پر دوبارہ نمودار ہوا اور رن وے پر چہل قدمی کرنے لگا جس کے بعد ایئرپورٹ کے عملے نے بھالو کا پیچھا کرنے کے لیے ایک کار کا استعمال کیا اور رن وے کو دوبارہ بند کر دیا۔

یاماگاتا ایئرپورٹ کے اہلکار اکیرا ناگائی نے میڈیا کو بتایا کہ ایئر پورٹ کو دوسری بار بند کرنے کی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ بھالو کو پکڑنے کے لیے شکاریوں کو بلایا گیا اور بھالو کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایئرپورٹ کے ارد گرد پولیس افسران کو تعینات کیا گیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ صورتحال کے پیشِ نظر رن وے کو رات 8 بجے تک بند رکھنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں بھالوؤں کے ساتھ انسانوں کا مقابلہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال بھالوؤں نے جاپان میں 219 افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 اموات بھی ہوئیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاپان میں کے لیے

پڑھیں:

ڈنمارک:مشکوک ڈرون کے باعث ایک بار پھر پروازیں معطل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک میں مشکوک ڈرون کے باعث ایک بار پھر پروازیں معطل کردی گئیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ شمالی ڈنمارک کے البورگ ہوائی اڈے پر پروازیں اس وقت معطل کردی گئیں جب ڈرون کو قریب دیکھا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شمالی جٹ لینڈ میں دیکھے گئے نامعلوم ڈرون اب البورگ ہوائی اڈے کی فضائی حدود کے اوپر موجود نہیں ہیں۔ یہ خلل ہفتے کے اوائل میں کوپن ہیگن ہوائی اڈے پر اسی طرح کے واقعے کے بعد ہوا ہے ، جہاں ڈرون رپورٹس کے درمیان پروازیں روک دی گئی تھیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیاں اغوا کار کے چنگل سے بھاگ نکلیں
  • والنسیا ایئرپورٹ پر 53 یہودی طلبا کو طیارے سے اتار دیا گیا
  • ڈنمارک:مشکوک ڈرون کے باعث ایک بار پھر پروازیں معطل
  • جاپان: بیٹی کی لاش 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر خاتون گرفتار
  • سڈنی سے آکلینڈ جانے والی پرواز میں آگ کی اطلاع، پائلٹ کی ہنگامی “مے ڈے” کال تمام مسافر محفوظ
  • فیصل آباد ایئرپورٹ: روس جانے والی جعلی مارشل آرٹس ٹیم گرفتار
  • اے ایس ایف کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، جوتوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد
  • جاپانی سیاسی جماعت نے قیادت ’’مصنوعی ذہانت‘‘ کو سونپنے کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کی سروس 3 روز کیلئے معطل
  • اقوام متحدہ کو مؤثر بنانا ہوگا، غزہ میں انسانی المیہ ناقابلِ قبول ہے، جاپان