نیشنل کانفرنس آئینی ضمانت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، آغا روح اللہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے نہیں بلکہ اس آئینی ضمانت کے لیے ہے جو 5 اگست 2019ء کو ہم سے چھینی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی جدوجہد اس آئینی ضمانت کے لیے ہے جسے 2019ء میں چھین لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آغا سید روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے نہیں بلکہ اس آئینی ضمانت کے لیے ہے جو 5 اگست 2019ء کو ہم سے چھینی گئی تھی۔ ہمیں اپنی لڑائی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ370 کی بحالی بنیادی مسئلہ ہے، ہماری لڑائی 370 کی آئینی ضمانت کے لیے ہے وہ ضمانت جو ہمیں دستاویز الحاق کے ذریعے دی گئی تھی۔ ہماری لڑائی اگست 2019ء میں لیے گئے فیصلوں کو تبدیل کرنے کی ہے۔عاشورہ کے جلوس پر تبصرہ کرتے ہوئے روح اللہ مہدی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس طرح کی مذہبی تقریبات کو پروپیگنڈے کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے، جلوس کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا۔ آپ نے پارلیمنٹ میں دیکھا ہو گا کہ امیت شاہ نے اسے کس طرح استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوس کی اجازت پہلے نہیں تھی اور اس بار دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دفعہ370 کی منسوخی کے بعد علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہونے کا غلط بیانیہ بنانے کی کوشش ہے۔ اگر وہ مذہبی آزادی کے بارے میں سنجیدہ ہوتے تو وہ جامع مسجد تک رسائی کو یقینی بناتے اور لوگوں کو آزادی سے نماز پڑھنے کی اجازت دیتے۔
ریاستی حیثیت اور نیشنل کانفرنس کے دیگر رہنمائوں کے حالیہ بیانات کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتے ہیں۔ضرورت پڑنے پر عمر عبداللہ بھی عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، لیکن میں اس بات کو دہراتا ہوں کہ ہماری لڑائی صرف ریاستی حیثیت کی بحالی تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد پارٹی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بل پیش کیا گیا تو ہم اس پر بات کریں گے لیکن میں پھر یاد دلائوں گا، ہماری لڑائی اس سے آگے کی ہے۔ ہماری لڑائی آئینی ضمانت کے لیے ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئینی ضمانت کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت ہماری لڑائی روح اللہ کی بحالی
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔