Daily Mumtaz:
2025-10-05@02:25:23 GMT

پاکستانی پویلین کا چین-یوریشیا ایکسپو میں افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

پاکستانی پویلین کا چین-یوریشیا ایکسپو میں افتتاح

بیجنگ :چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اٹھائیس جون کو ارمچی میں چین-یوریشیا ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا ہے جہاں پاکستانی مصنوعات بالخصوص “پاکستانی آم” کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ پاکستان کے سفیر چین خلیل ہاشمی نے ایکسپو کے دوران پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور مقامی چینی اہلکار اور دیگر مندوبین کے ساتھ بات چیت بھی کی ہے۔پیر کے روزپاکستان پویلین میں دورہ کے موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ “پاکستانی آم چین میں انتہائی پسند کیے جاتے ہیں اور اس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے”۔ انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زرعی شعبے میں مزید تعاون کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔چین-یوریشیا ایکسپو میں پاکستان کی جانب سے ٹیکسٹائل، ہینڈی کرافٹس، کھجور، مصالحہ جات اور دیگر زرعی اجناس کی نمائش کی گئی ہے، جو چینی صارفین اور تاجروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسحاق ڈار سے جرمن سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)نائب وزیراعظم و  وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جرمنی کی نئی مقررہ سفیر ایچ ای انا لیپل سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائو ں نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، موسمیاتی اقدامات، ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے سفیر ایچ ای انا لیپل  کیلئے  پاکستان میں کامیاب اور موثر خدمات کی خواہش بھی ظاہر کی۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔اسحاق ڈار نے ٹمپرڈ اور ضبط شدہ گاڑیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی حل کو اپنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس کے دوران ایف بی آر کے حکام نے غیر کسٹم ادا شدہ گاڑیوں کے لیے تجویز کردہ آن لائن /ای نیلامی ماڈیول پر ایک تفصیلی پریذنٹیشن دی جس کا مقصد مذکورہ گاڑیوں کی نیلامی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شفافیت، ایفیشنسی اور غیر جانبداری کو یقینی بنانا ہے۔ نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ نے ٹیکنالوجی پر مبنی حل کو اپنانے کے حکومتی عزم کی دوبارہ تائید کی جو شفافیت کو بڑھاتی ہیں اور قیمتی عوامی وسائل کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • بنگلہ دیش کے مشیر قومی سلامتی کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • وپو کا پشاور میں فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح
  • تابش ہاشمی فلموں کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار
  • کیا تابش ہاشمی اب بڑے پردے پر نظر آئیں گے؟
  • اسحاق ڈار سے جرمن سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  •  لاہور: مزید الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح
  • پاکستان میں نو تعینات جرمن سفیر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات
  • لاہور : الیکٹرک بسوں کا نیامنصوبہ، افتتاح کل ہوگا