بلدیہ ہزاری کالونی میں گھر سے پھندا لگی لاش برآمد‘ خودکشی کا شبہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ہزاری کالونی میں ایک گھر سے 45 سالہ شخص صادق کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔پولیس نے بتایا کہ متوفی صادق کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا تھا اور ان کی دو بیٹیاں گارڈن میں اپنے چچا کے پاس رہتی ہیں۔ صادق ہزاری کالونی میں کرایے کے مکان میں اکیلے رہائش پذیر تھے اور محنت مزدوری کر کے گزر بسر کرتے تھے۔فی الحال، خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کے محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔ اس ضمن میں متوفی کے رشتے داروں اور آس پاس کے افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، خاتون زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔