یوم عاشور پر پیغام میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ سیدنا امام حسینؑ جانتے تھے کہ حق کے لیے لڑنا آسان نہیں لیکن وہ دین کی اصل روح بچانا چاہتے تھے، چاہے اس کے لیے جان ہی کیوں نہ دینا پڑے، انہوں نے بھوک، پیاس، ظلم اور شہادت کو قبول کیا مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں حق، صبر و قربانی اور استقامت کا درس دیتا ہے، سیدنا امام حسینؑ کا پیغام یہی ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرو چاہے کسی بھی قسم کی قربانی دینا پڑے، یزید کی بیعت نہ کرکے سیدنا امام حسینؑ نے حق و صداقت کی وہ مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، سیدنا امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے بھوک، پیاس اور شہادت کو برداشت کیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا، یوم عاشور باطل سے ٹکرانے اور حق کا پرچم بلند کرنے کیلئے سیدنا امام حسینؑ کی عظیم اور بے مثال قربانی کی یاد دلاتا ہے، مظلوم مسلمانوں کو ظالموں سے نجات اور غریبوں کے حقوق کیلئے ہمیں حسینیت کے راستے پر گامزن ہونا ہوگا، ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے گھروں، معاشروں اور دلوں میں حسینی فکر کو زندہ کریں ظلم سے نفرت کریں اور ہر باطل قوت کے خلاف حسینی کردار بن جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ سیدنا امام حسینؑ جانتے تھے کہ حق کے لیے لڑنا آسان نہیں لیکن وہ دین کی اصل روح بچانا چاہتے تھے، چاہے اس کے لیے جان ہی کیوں نہ دینا پڑے، انہوں نے بھوک، پیاس، ظلم اور شہادت کو قبول کیا مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کے ظالموں سے نجات دلانے کیلئے مسلم حکمرانوں کو سیدنا امام حسینؑ کے رست پر چلنا ہوگا، باطل و ظالم سے ٹکرانا اور مظلوموں کو ظالموں سے نجات اور انصاف دلانا ہی حسینی پیغام ہے، فلسطین و کشمیر میں مسلم نسل کشی کے خلاف مسلم حکمرانوں کو حق کا پرچم بلند کرنا ہوگا، اسلام دشمن قوتیں مسلم ریاستوں اور آبادیوں پر ظالمانہ وغاصبانہ اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلم نسل کشی اور مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کرنے کی ساشوں میں مصروف ہیں، اسلام دشمن قوتوں کو نکیل ڈالنے کیلئے حسینی کردار پر عمل پیر ہونا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوم عاشور انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

فوج کی غیر مشروط حمایت،وہ بھی ہمیں گلے لگائیں:آفاق احمد

کراچی(کامرس رپورٹر)سندھ اربن گریجویٹ  فورم کی جانب سے گلشن اقبال میں عوامی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہم غیر مشروط طور پر اپنی افواج کی حمایت کرتے ہیں اور ان سے بھی اس ہی رویے کی امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی ہمیں گلے لگائیں۔آفاق احمد نے کہا کہ اس شہر کے بدعنوان حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائیں، آج تمام قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روسی مسلمانوں نے مسجدِ نبوی کے امام کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا
  • فوج کی غیر مشروط حمایت،وہ بھی ہمیں گلے لگائیں:آفاق احمد
  • اسلام آباد: بری امام میں آپریشن، 17 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
  • افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ناقابلِ قبول ہیں، رانا تنویر حسین
  • سہیل آفریدی آل راؤنڈر نہیں بلکہ بزدار ٹو ثابت ہوں گے: رانا تنویر
  • پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، اب مل کر آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم
  • اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللّٰہ
  • پیپلز پارٹی جمہوریت کے تسلسل کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے، ناصر حسین شاہ
  • یہودی جھوٹے ہیں،معاہدوں پر اعتبار نہیں،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا
  • شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی یاد میں عظمت شہداء کانفرنس منعقد کی جائیگی، علامہ مقصود ڈومکی