عالمی فوجداری عدالت نے امیرِ طالبان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
عالمی فوجداری عدالت (ICC) کے ججوں نے امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ان طالبان رہنماؤں پر خواتین کے خلاف امتیازی سلوک اور ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے الزامات پر وارنٹ جاری کیے۔
عالمی عدالت کے ججوں نے طالبان رہنماؤں پر عائد ان سنگین الزامات کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔
عالمی عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ طالبان نے تقریباً سب پر ہی کچھ نہ کچھ پابندیاں عائد کی ہیں لیکن بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کو جنس کی بنیاد پر بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کیا۔
عالمی عدالت کے مطابق طالبان رہنماؤں نے یہ جرائم 15 اگست 2021 سے 20 جنوری 2025 تک کے دوران مسلسل جاری رکھے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران خواتین کو تعلیم، ذاتی زندگی، خاندان، نقل و حرکت، اظہار رائے، سوچ، مذہب اور ضمیر کی آزادیوں سے محروم کیا گیا۔
علاوہ ازیں، ان افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا جن کی جنس یا جنسی شناخت طالبان کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔
یاد رہے کہ ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت (ICC) دنیا بھر میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی سماعت کرتی ہے۔
تاہم اس کے پاس کسی کی گرفتاری کا اختیار نہیں۔ اس لیے عدالت کو اپنے رکن ممالک پر انحصار کرنا پڑتا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کریں لیکن ماضی میں اکثر ایسا نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ جس کسی کے خلاف عالمی فوجداری نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہو وہ کسی رکن ملک کا سفر نہیں کرسکتا کیونکہ وہاں اس کی گرفتاری کا خطرہ ہوتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی فوجداری فوجداری عدالت عدالت کے کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان نے افغانستان سے نئے حملے ناکام بنا دیئے، 50 جہنمی ہلاک کردیئے
سٹی42: پاکستان کی سرحدوں پر چند روز کے دوران کے دوران دوسری مرتبہ افغان طالبان نے بزدلانہ حملے کئے۔ پاکستان آرمی نے آج بھی افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا انتہائی سختی سے جواب دیا۔ پاکستان آرمی کے جوانوں نے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں طالبان اور ان کے اتحادی فتنہ الخوارج کے 50 جہنمیوں کو ان کے اصل ٹھکانے میں پہنچا دیا۔
آج منگل کے روز دن کی روشنہ میں افغان طالبان نے 4 مقامات پر بزدلانہ حملے کیے اور پاک افغان دوستی گیٹ کو بھی اپنی طرف سے اڑا دیا۔
گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا
پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو شدید جوابی کارروائی کر کے ناکام بنایا۔ پاکستان آڑمی کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔
افغان طالبان نے گزشتہ حملہ رات کے اندھیرے میں کیا تھا، یہ نیا حملہآج 15 اکتوبر، بدھ کی صبح کیا۔
افغان طالبان نے بلوچستان کے سپن بولدک کے علاقہ میں بیک وقت 4 مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا۔ یہ سازشی بارڈر پر آباد حملہ مقامی منقسم بستیوں کے ذریعے منظم کیا گیا تھا ۔ حملے کرنے والے طالبانوں نے شہری آبادی کی جان و مال کی پرواہ کیے بغیر اندھا دھند یہ حملے کئے۔
لاہور بورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ
افغان فورسز نے چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا ، پاکستان کو مؤثر جواب دینا پڑا۔
پاک فوج کے ترجمان نے اسلام آباد میں کہا کہ افغان طالبان نے پاک-افغان فرینڈشپ گیٹ کی افغان سمت والی سائیڈ کو بھی تباہ کیا جو سرحدی تجارت اور قبائلی آسانیوں کے حوالے سے ان کے رویّے کی وضاحت کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔
بھارت سےآنیوالی آلودہ ہواسےلاہورمیں اےکیوآئی250ہوگیا:الرٹ جاری
اس علاقہ مین انتہائی کشیدہ صورتحال اب بھی برقرار ہے اور فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جتھوں کی سٹریٹیجنگ پوائنٹس پر اضافی تعیناتیوں کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔
عسکری ذرائع نے بتایا کہ سپین بولدک میں یہ حملہ کوئی الگ واقعہ نہیں تھا— 14/15 اکتوبر کی رات کو افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے کرم سیکٹر میں بھی پاکستانی بارڈرز پر حملوں کی کوشش کی، اس علاقہ میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے اس حملے کو بھی مؤثر انداز میں دندان شکن جواب دے کر پسپا کر دیا۔
سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے
پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان فوج کے مراکز کو بھاری نقصان پہنچا؛ 8 پوسٹیں تباہ ہو گئیں اور افغان طالبان کے 6 ٹینک تباہ ہوئے۔ اندازے کے مطابق 25 تا 30 افغان طالبان اور خارجی فتنہ گر جہنم واصل ہوئے۔
جارح دشمن کےگھناونے پروپیگنڈا الزام پر پاکستان آرمی کی وضاحت
اسلام ٓٓباد میں پاک مسلح افواج کے ترجمان کی جانب سے افغان طالبان کے اس تاثر کو مسترد کیا گیا کہ حملہ پاکستان کی طرف سے شروع کیا گیا —اسے "گھناونا اور واضح جھوٹ" قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ طالبان انتظامیہ کے پروپیگنڈے کو عام حقائق کی جانچ سے آسانی سے بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، میٹرو بس سروس بھی مکمل بحال
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افواج ملکی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے پختہ عزم رکھتی ہیں، کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور اور جواب دیا جائے گا۔
وزیراعظم کا اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش کیا اور کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان کو ان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، ملکی سالمیت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے لیے استعمال ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔
پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں ہیں۔
پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کل رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش بھی ناکام بنائی تھی، کرم سیکٹر پر جوابی حملے میں افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں۔
پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور امریکی ساخت اسلحہ قبضے میں لیا، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے، اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اکٹھے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
Waseem Azmet