چین میں شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی نکال لی گئی، ڈاکٹرز بھی حیران
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کے صوبہ ہونان میں ایک 33 سالہ شہری اس وقت حیرت انگیز صورتحال کا شکار ہوگیا جب اس کے پیٹ سے تقریباً ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکالی گئی، جو آنتوں کی دیوار پھاڑ کر پیٹ کے اندر پہنچ گئی تھی۔
یہ شخص شدید پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کا سی ٹی اسکین کیا تو ایک غیر معمولی شے اس کی آنتوں میں نظر آئی۔ جب ایمرجنسی لیپروسکوپک سرجری کی گئی تو ڈاکٹرز اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ مچھلی اب بھی زندہ ہے اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ پیٹ کے اندر تیر رہی ہو۔
میڈیکل ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی غلطی سے یا سیدھے راستے سے مقعد کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوئی ہوگی اور پھر آنتوں کے راستے پیٹ کے اندر چلی گئی۔ اگر بروقت آپریشن نہ کیا جاتا تو یہ کیفیت پیٹ کی جھلی میں سوزش پیدا کرسکتی تھی اور مریض کی جان کے لیے خطرہ بن سکتی تھی۔
خوش قسمتی سے فوری سرجری کے بعد مریض کی جان بچ گئی اور اب اس کی صحت بہتر ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آنتوں کی دیوار پھٹ جائے تو اس سے گیسٹرونٹیسٹائنل پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، جو پرِٹونائٹس کا سبب بن سکتی ہیں، جس کے علاج کے لیے فوری سرجری انتہائی ضروری ہوتی ہے۔
یہ واقعہ اپنی نوعیت کا منفرد ضرور ہے مگر پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ گزشتہ برس ویتنام میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جہاں اسی طرح کی صورتحال میں زندہ مچھلی انسان کے جسم کے اندر پہنچ گئی تھی اور ڈاکٹرز کو فوری کارروائی کرنی پڑی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے اندر
پڑھیں:
شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد پشاور کے اسپتال منتقل
فائل فوٹوسینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔