ملک بھر میں بڑی کاروائیاں، 240.915 کلو منشیات برآمد،3ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 240.915 کلو گرام منشیات برآمد کر لی،3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی جبکہ 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ۔پہلی کارروائی گلبرگ لاہور میں واقع ایک کوریئر آفس پر کی گئی جہاں پرتگال بھیجے جانے والے ایک پارسل میں موجود ٹینس بالز کے اندر 365 گرام آئس چھپائی گئی تھی، جسے برآمد کر لیا گیا۔دوسری کارروائی داتا دربار لاہور کے قریب کی گئی، جہاں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2 کلو گرام آئس اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ اس کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تیسری کارروائی وزیرآباد روڈ پر سمبڑیال کے قریب کی گئی، جہاں ایک ملزم کے قبضے سے 3.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔