سعودی عرب کا بڑا اعلان: غیر ملکی اب ریاض اور جدہ میں جائیداد خرید سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ریاض: سعودی حکومت نے ایک نیا قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت اب غیر ملکی شہری ریاض اور ساحلی شہر جدہ میں جائیداد خرید سکیں گے۔
یہ فیصلہ سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔
یہ قانون منگل کے روز منظور ہوا اور اس پر عملدرآمد جنوری 2026 سے متوقع ہے۔ مکہ اور مدینہ میں جائیداد کی ملکیت سے متعلق خصوصی شرائط برقرار رہیں گی۔
اس فیصلے کے بعد سعودی ریئل اسٹیٹ اسٹاکس میں تیزی دیکھی گئی۔ مزید تفصیلات سعودی ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی جلد جاری کرے گی۔
سعودی حکومت کا مقصد نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے بلکہ اپنے شہریوں کو بھی ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ دبئی اور دیگر بیرونِ ملک مقامات کے بجائے اپنی دولت سعودی عرب میں خرچ کریں۔
ریاض میں ’نیو مربع‘ کے تحت دنیا کی سب سے بڑی عمارت ’المکعب‘ کی تعمیر جاری ہے جبکہ ریڈ سی ریزورٹس جیسے منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، جن میں کچھ پہلے ہی کھل چکے ہیں۔
دبئی اب بھی خلیجی ممالک میں پراپرٹی خریداری کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں صرف 2024 میں گھر کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم، سعودی عرب بھی اب اس دوڑ میں شامل ہو چکا ہے اور امیر غیر ملکی خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فرینک نائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024 میں 79 فیصد مسلم ہائی نیٹ ورتھ افراد نے مکہ یا مدینہ میں گھر خریدنے کی خواہش ظاہر کی، جن کا بجٹ 4 ملین ڈالر سے زیادہ تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر ملکی
پڑھیں:
50 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ٹرانزیکشن کی منظوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 69 مرجرز اور ایکوزیشنز کی ٹرانزیکشنز مںظور کیں، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں میں انضمام اور شراکت داری کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کی ان ٹرانزیکشن کے نتیجے میں تقریباً 50 ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی۔ یہ ٹرانزیکشنز خوراک، مالیات، لاجسٹکس، ایرو اسپیس، میڈیا اور ای کامرس کے شعبوں میں ہوئیں۔اہم غیر ملکی ٹرانزیکشنز جن کے ذریعے ڈائریکٹ انوسٹمنٹ آئی، ،ان میں نیشنل لاجسٹکس سیل ( این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس دبئی کے مابین مشترکہ منصوبہ شامل ہے، جو کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے ذریعے ممکن ہوا۔اسی طرح ای کامرس کے شعبے میں بازار ٹیکنالوجیز نے ویمل سول کو ایکوائر کیا۔ زرعی شعبے میں اٹلی کی کمپنی میسرز یوریکوم نے فاطمہ یوریکوم رائس ملز کے 50 فیصد حصص حاصل کیے۔ میڈیا کے شعبے میں برکلے اسکوائر ہولڈنگ نے اوگلیوی اینڈ میتھر، مائنڈ شیئر اور سوہو اسکوائر پاکستان کے 50 فیصد حصص حاصل کیے۔ مزید برآں، سعودی کمپنی واکعب ڈیٹا نے ڈرون ٹیکنالوجی کمپنی ووٹ ٹیک کے 80 فیصد حصص خریدے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے علاوہ، کمپٹیشن کمیشن نے مقامی سطح پر 64 مرجر ٹرانزیکشنز کی منظوری دی، جن میں صنعتی و پیداواری شعبہ میں پچیس (25)، توانائی میں چودہ (14)، خدمات میں تیرہ (13)، فنانس میں گیارہ (11)، ریٹیل و صارفین کی اشیاء میں پانچ (5)، اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے ایک ٹرانزیکشن کی منمظوری دی گئی۔اہم مقامی سودوں میں یونائیٹیڈ عرب امارت کی وافی انرجی کے ذریعیعصیاد ہولڈنگ کی شیل پاکستان میں 77.42 فیصد حصص کی خریداری شامل ہے، جو توانائی کے شعبے میں ایک بڑی ٹرانزیکشن رہی۔