کراچی:

عالمی گیمز 2025 میں پاکستان کے نور زمان بخار کی وجہ سے پلیٹ ایونٹ کے فائنل مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔

چین کے شہر چینگ ڈو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 ویں عالمی گیمز کے اسکواش ٹورنامنٹ کے پلیٹ ایونٹ کے فائنل سے قبل نور زمان سخت بخار میں مبتلا ہوگئے۔

عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کو ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر مقابلے سے دستبردار ہونا پڑا، بعد ازاں  ان کے حریف جنوبی افریقہ کے ڈی وین نیکر کو 0-3 سے  فاتح قرار دے دیا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نور زمان ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کھا بیٹھے تھے جبکہ سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیصل آباد: بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

فائل فوٹو

فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا، اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی۔ ملزم کے ساتھی فائرنگ کرکے اسے حراست سےچھڑوا کر فرار ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

ہلاک ہونے والا ملزم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرتا، نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے موبائل سےزیادتی کی متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل
  • عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی سیمی فائنل میں انٹری، عالمی گیمز میں پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا
  • پاکستان کے نور زمان نے سکواش پلیٹ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
  • فیصل آباد: بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک
  • عالمی گیمز: پاکستان کے محمد آصف اسنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • پاکستان کے نور زمان عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ: پاکستان کے محمد آصف کا چینی کھلاڑی کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
  • عالمی گیمز 2025 کے اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے