یومِ آزادی پر سپریم کورٹ میں پہلی بار پرچم کشائی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان کی78ویں سالگرہ کے موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں پہلی بار پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی.جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم بلند کیا۔تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ سپریم کورٹ کے معزز ججز، عدالتی عملے اور سٹاف ممبران نے بھرپور شرکت کی. تاہم تقریب کا ماحول قومی جذبے، وقار اور یکجہتی کا عکاس رہا۔یہ پہلا موقع تھا جب اعلیٰ عدلیہ کے احاطے میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی
’جیو نیوز‘ گریبیوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔