مارکو روبیو کی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوے اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں تجارت میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں میں اہم معدنیات اور توانائی میں بھی تعاون کے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کو 78ویں یوم آزادی کے موقع کی مبارکباد پیش کی۔ یوم آزادی پر اپنے پیغام میں مارکو روبیو نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں میں اہم معدنیات اور توانائی میں بھی تعاون کے مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تجارتی تعاون پر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتے ہیں، معدنیات اور ہائیڈرو کاربنز میں نئے مواقع تلاش کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مضبوط کاروباری شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرامید ہیں، یہ شراکت داری دونوں ملکوں کے لیے خوشحال مستقبل کی ضمانت بنے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دونوں ملکوں میں تعاون کے مواقع نے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں، پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے دا پہ لگایا ہے اور لگائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اکتوبر 1947 میں سرحدپار کرتے وقت ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے۔