شوبز ستاروں نے بھی جشنِ یوم آزادی جوش و جذبے کیساتھ منایا؛ تصویری جھلکیاں
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
یومِ آزادی کے موقع پر جہاں عوام پاک سرزمین سے اپنی محبت کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
شوبز شخصیات نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سبز و سفید رنگوں میں ملبوس، ہاتھوں میں پرچم تھامے، اپنے وطن سے وفاداری اور بہتری کی امید کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔
A post common by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn)
شوبز ستارے پاکستان کے بہتر مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے دکھائی دیے۔
کچھ اداکاروں نے اپنی تصاویر کے ساتھ قوم کو اتحاد، ایثار اور جدوجہد کا پیغام دیا۔
موسیقاروں اور گلوکاروں نے حب الوطنی کے گیت شیئر کیے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
کئی فنکاروں نے اپنے ویڈیوز میں اس بات پر زور دیا کہ آزادی محض آتش بازی یا نغموں کا دن نہیں، بلکہ یہ دن ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔
شوبز فنکاروں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانے کی جدوجہد کرنی ہے جس میں انصاف، مساوات، اور امن ہو۔
A post common by Hina Bayat (@hinakhwajabayatofficial)
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں اسپتال کے کلینیکل اور نان کلینیکل عملے نے شرکت کی، جس سے اتحاد اور ملک سے محبت کا اظہار ہوا۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال کے سی ای او علی رضا اور شعبہ کرٹیکل کیئر و پلمنولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شازلی منظور نے پرجوش تقاریر کیں۔ مقررین نے آزادی کی اہمیت، قومی یکجہتی اور ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر میں ہر شہری کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر اسپتال کے سیکیورٹی گارڈز نے ملی جذبے کے ساتھ قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔تقریب کے اختتام پر یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور سب نے مل کر اس خوشی کے موقع کو منایا، نئے عزم کے ساتھ اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ صحت کی معیاری خدمات کے ذریعے قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف کی تنقید قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف کی تنقید حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی بشری بی بی کی ہدایت پر عمران خان جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے وزیراعظم کی نشان پاکستان لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا،بلاول بھٹو زرداریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم