بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی فنڈز جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ اور سوات كو 5 كروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع كے لیے امدادی فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ اور سوات كو 5 كروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں كو امدادی سرگرمیاں تیز كرنے كی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ آپس میں مكمل رابطے میں ہیں اور صورتحال كی نگرانی كی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روپے جاری کئے گئے ہیں بارشوں اور فلش فلڈ متاثرہ اضلاع پی ڈی ایم اے کے مطابق
پڑھیں:
نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے آلات پاکستان پہنچ گئے
کراچی:35 ویں نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے جدید برقی آلات چین سے پاکستان پہنچ گئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق 6 دسمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے گیمز میں مرد اور خواتین کے سوئمنگ مقابلوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کرانے کیلئے چین سے 18 کروڑ روپے مالیت کا ٹچ پیڈ الیکٹرانک ٹائم سسٹم کراچی پہنچ گیا، یہ نظام انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سے ہم آہنگ ہے۔
اس ضمن میں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے اہم کردار ادا کیا، نظام کو چین سے درآمد کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی۔
دوسری جانب درآمد شدہ نظام کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا خصوصی وفد بدھ کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے گا۔