اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورہ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی قیادت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کا حکم پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کا حکم معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیئے گئے اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ، کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، علی امین گنڈاپورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے۔ وہ 17 سے 18 نومبر 2025 کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر کی چیئرمین شپ سنبھال لی
ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کا استقبال روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن، سٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر، مسٹر الیگزینڈر پرسوف، روسی وزارت خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر، مسٹر الیگزی سورووتسیف اور پاکستان ایمبیسی کے اہلکاروں نے کیا۔
مزید پڑھیے: شنگھائی تعاون تنظیم امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن ہے، صدر زرداری
اجلاس میں شرکت کے دوران وزیر خارجہ مختلف دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر علاقائی تعاون اور سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس سی او ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم ماسکو