City 42:
2025-08-19@10:07:44 GMT

پنجاب پولیس میں 27 ہزار بھرتیوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

سٹی42: آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت پولیس فورس کی فلاح اور افرادی قوت میں بہتری کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ 30 ہزار اہلکاروں و افسران کو ترقیاں دی جا چکی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق نئی بھرتیاں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدوں پر کی جائیں گی۔

محکمہ پولیس کے مطابق خالی آسامیوں پر بھرتیاں محکمانہ ترقیوں کے بعد کی جائیں گی۔سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے ذریعے ہوں گی۔
رائٹ مینجمنٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت امتحانات لیے جائیں گے۔بھرتی کا عمل لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوگا۔

 
 

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

منافق سیاست دان سمت درست کریں، ورنہ رگڑ دیے جائیں گے، فیصل واوڈا

سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا جوتسلسل جاری ہے اس میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آرہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیےجائیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا جو تسلسل جاری ہے اس میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آرہی ہے، سیاست دان، این جی اوز اور دیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان، این جی اوز اور دیگر ذاتی مفادات کے لیے یہ گھناؤنی کوشش کرتے ہیں، ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا، ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچانے کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں دریاﺅں کی سطح بڑھنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
  • حکومت نے مالی سال 26- 2025 کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا
  • منافق سیاست دان سمت درست کریں، ورنہ رگڑ دیے جائیں گے، فیصل واوڈا
  • لائیو سٹاک کی بہتری کیلئے منصوبے کا آغاز، ویٹرنری گریجوایٹس کو  60 ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا
  • میلبورن میں 10 ملین ڈالر کی چوری، بھارتی شہریوں سمیت 19 افراد گرفتار
  • بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کی مدت بڑھا دی گئی
  • خلاف میرٹ بھرتیوں سے متعلق سندھ پبلک سروس کمیشن کی وضاحت
  • پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کیلئے خوشخبری
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں لائیوسٹاک کی بہتری کے لیے تاریخی منصوبے کا اعلان