Islam Times:
2025-10-05@04:42:11 GMT

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سے وجہیہ قمر کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سے وجہیہ قمر کی ملاقات

ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر، باہمی دلچسپی کے امور سمیت آزاد کشمیر میں پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر محمد مظہر سعید شاہ سے وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر، باہمی دلچسپی کے امور سمیت آزاد کشمیر میں پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ناظم اطلاعات محمد بشیر مرزا، محکمہ اطلاعات کے افسران راجہ محمد سہیل خان، راجہ عبدالباسط خان، محمد حنیف خواجہ، سردار شمیم انجم سمیت مفتی عبیداللہ اور راجہ وقاص بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت وجہیہ قمر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کی علم کی ترویج کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ کے حوالہ سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ محترمہ وجہیہ قمر کا کہنا تھا کہ پیر محمد مظہر سعید شاہ کے خاندان نے دین اسلام کے فروغ اور درس و تدریس کے حوالہ سے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں، پیر محمد مظہر سعید شاہ سے ملاقات کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ آزاد کشمیر میں محکمہ اطلاعات میں جدت دیکھ کر خوشی ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے محترمہ وجہیہ قمر کو آزاد کشمیر میں جاری مجموعی ترقیاتی عمل، تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے کیے گئے اقدامات سمیت محکمہ اطلاعات کی تاریخ اور موجودہ ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی پیش بندیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ آفیسر اطلاعات راجہ محمد سہیل خان نے وزیر مملکت وجہیہ قمر کو محکمانہ بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے محترمہ وجہیہ قمر کو شیلڈ بھی دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیر محمد مظہر سعید شاہ وزیر اطلاعات کے فروغ

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد، آزاد کشمیر میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال اسلام آباد میں آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ‎پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چند شر پسند عناصر دشمن کی ایماء پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد

اسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کےزیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوان مردی سے اپنے فرائض سر انجام دیے، شر پسندی کے باوجود آپ نے تحمل سے کام لیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • وزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات،حالیہ بیرونی دوروں کےحوالے سے آگاہ کیا
  • وزیرِ اعظم کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
  • آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے: چوہدری محمد سرور
  • بلال اظہر کیانی کی اماراتی وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد، آزاد کشمیر میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات
  • آزاد کشمیر کی صورتحال پر اوورسیز ممبر اسمبلی محمد اقبال مستعفی