ملک میں مہنگائی کی صورتحال: صرف 4 اشیاء سستی، 23 مہنگی، 24 کی قیمتیں برقرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
پاکستان میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں ہفتہ وار بنیاد پر 1.29 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 5.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
وہ اشیاء جن کی قیمتیں کم ہوئیں: کیلے: 3.
مہنگی ہونے والی اشیاء
ٹماٹر: 46.02 فیصد، آٹا: 25.41 فیصد، پیاز: 8.57 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول: 2.62 فیصد، لہسن: 2.04 فیصد، آلو: 1.38 فیصد، دال مونگ: 1.29 فیصد, بریڈ: 1.19 فیصد ،ایل پی جی: 0.88 فیصد،
کپڑے (شرٹنگ، لانگ کلاتھ، پرنٹڈ لان): معمولی اضافہ
ماہانہ جائزہ (اگست 2025)
مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیاد پر 0.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
جولائی تا اگست مہنگائی کی اوسط شرح 3.53 فیصد رہی۔
اگست میں:
ٹماٹر: 19.3 فیصد مہنگے
پیاز: 14.46 فیصد مہنگے
انڈے: 12.84 فیصد
چکن: 4.16 فیصد
جن اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں:
پھل: 21.16 فیصد سستے
سبزیاں: 18.48 فیصد سستی
چینی: 5.49 فیصد کمی
موٹر فیول، بجلی اور ٹرانسپورٹ کرائے: ان میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
اسٹیٹ بینک پاکستان نے گزشتہ ماہ بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب بڑھ کر34463 ارب روپےہوگئے جس کے بعد ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔اگست کے مہینے میں بینکوں کے ایڈوانسز 72 ارب روپےکم ہوکر12289 ارب روپے ہوگئے جب کہ بینکوں کے ایڈوانسز ایک سال میں 1350 ارب روپے سے بڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 112 ارب روپےبڑھ کر36303 ارب روپےہوگئی، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں17 فیصد اضافے سے5270 ارب روپے بڑھی۔مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ اگست میں بینکوں کا ڈپازٹ انوسٹمنٹ تناسب 105.30 فیصد رہا اور اگست میں بینکوں کا ڈپازٹس ایڈوانس تناسب35.7 فیصد رہا۔