اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے۔

ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے مطالبہ کیا کہ پی اے سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےجس پر جنید اکبر نے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، اپنی حد تک سب کو جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن کہا، جنید اکبر نے کہا سیاسی خانہ بدوش ہماری کارکردگی پر جملے نہ کسیں، جنید اکبر نے وقاص اکرم سے کہا ایک سال میں آپ اپنی کارکردگی دکھائیں، جنید اکبر نے کہا جمشید دستی ممبر بھی نہ تھے پھر بھی ان کا معاملہ اٹھایا۔

جنید اکبر نے کہا وقاص اکرم پچھلے ایک سال سے پارلیمنٹ نہیں آئے اب کونسی کارکردگی پوچھ رہے ہیں؟ 

جنید اکبر نے بانی پی ٹی آئی کی شکایت کا معاملہ بھی کمیٹی کے سامنے رکھ دیا، جنید اکبر کے مطابق میرے بارے میں کہا گیا کہ میں نے اسپیکر کو کہا استعفی قبول نہ کریں۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی ارکان نے کہا کسی ایسے شخص کے ذریعے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنید اکبر نے کہا کی کارکردگی وقاص اکرم

پڑھیں:

نیدرلینڈ پارلیمانی انتخابات، اسلام مخالف جماعت کو شکست، روب جیٹن ممکنہ وزیر اعظم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایمسٹرڈم:۔ نیدرلینڈز (ہالینڈ) کے انتخابات میں قومی سیاسی دھارے کے حامی سیاستدان 38 سالہ روب ییٹن کی قیادت میں سینٹرل پارٹی D66 نے ایک انتہائی سخت اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کی قوم پرست جماعت پارٹی فار فریڈم PVVکو شکست دے دی۔

جرمن ٹی وی کے مطابق مقامی خبر رساں ادارے ANP کے مطابق D66نے محض پندرہ ہزار ووٹوں کی معمولی برتری کے باوجود واضح پوزیشن حاصل کی اور وائلڈرز کی PVV اب یہ فرق ختم نہیں کرسکتی۔ اس فتح کے بعد روب جیٹن ممکنہ طور پر نیدرلینڈز کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بنیں گے۔

یہ نتائج D66 کے لیے ایک شاندار عروج کا نشان ہیں، جو یورپی اور سماجی لحاظ سے ایک لبرل پارٹی ہے اور اس نے انتخابی مہم میں ماحولیاتی پالیسی، سستی رہائش، اور اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے پر زور دیا۔ تقریباً 18 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد یہ پارٹی ملکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری مگر حکومت بنانے کے لیے اسے کم از کم تین دیگر شراکت داروں کی ضرورت ہوگی۔

ییٹن اب ممکنہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومتی مذاکرات کی قیادت کریں گے، جو نیدرلینڈز کے متنوع سیاسی منظرنامے میں کئی ماہ تک جاری رہ سکتے ہیں۔ انتخابات میں D66نے ایک متحرک انتخابی اور تشہیری مہم کی بدولت اپنی نشستوں کی تعداد تقریباً تین گنا بڑھا لی۔

مرکزی سیاسی دھارے کی تمام بڑی جماعتیں اور بائیں بازو کے سیاسی دھڑے وِلڈرز کے امیگریشن مخالف سخت موقف اور قرآن پر پابندی کے سابقہ مطالبات کی وجہ سے ان کے ساتھ مخلوط حکومت سازی سے انکار کر چکے ہیں۔ وِلڈرز نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملتے تو وہ پھر بھی حکومت بنانے کا پہلا حق طلب کرتے۔ انتخابی نتائج کی حتمی تصدیق پیر کو متوقع ہے، جب بیرون ملک مقیم ڈچ شہریوں کے ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گی۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
  • نیدرلینڈ پارلیمانی انتخابات، اسلام مخالف جماعت کو شکست، روب جیٹن ممکنہ وزیر اعظم
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی
  • پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے
  • سلمان اکرم راجا کی پارٹی عہدوں اور وزیراعلیٰ کے پی کی تبدیلی سے متعلق وضاحت سامنے آگئی
  • خرم ذیشان آئین و قانون کی بالادستی کی بات کریں گے: جنید اکبر
  • سلمان اکرم کی پارٹی عہدوں اور وزیر اعلیٰ کے پی کی تبدیلی پر وضاحت