انگلینڈ کے مشہور کرکٹ امپائر ڈکی برڈ انتقال کر گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ کے مشہور کرکٹ امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کے انتقال کی خبر یارک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے افسوس کے ساتھ دی اور انہیں کرکٹ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں سے ایک قرار دیا۔ کلب کے مطابق ڈکی برڈ اپنے گھر پر وفات پا گئے۔
ڈکی برڈ کا شمار دنیا کے نامور اور باوقار امپائرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 66 ٹیسٹ میچز، 69 ون ڈے انٹرنیشنل اور 7 ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تین ورلڈکپ فائنلز میں بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے، جو ان کی شاندار صلاحیتوں اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
امپائرنگ کے ساتھ ساتھ ڈکی برڈ نے کرکٹ بطور کھلاڑی بھی کھیلا۔ انہوں نے 93 فرسٹ کلاس میچز میں حصہ لیا۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ، دونوں میں بے حد مقبول رہے۔
ان کی کرکٹ کے ساتھ محبت اور دیانت داری نے انہیں کھیل کی تاریخ میں ایک یادگار مقام دیا۔ ان کے انتقال سے کرکٹ دنیا نے ایک مخلص اور عظیم شخصیت کو کھو دیا ہے۔
ویب ڈیسک
شیخ یاسین
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈکی برڈ
پڑھیں:
ایف آئی ایچ پرو لیگ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا؟
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے پرو لیگ کے نئے سیزن کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا ہے، جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ جون 2026 میں لندن میں ہوگا۔
پاکستان نے یہ موقع اس وقت حاصل کیا جب 2024-25 نیشنز کپ کی فاتح نیوزی لینڈ نے پرو لیگ کھیلنے سے معذرت کرلی۔ ایونٹ کے رنر اپ پاکستان کو فیڈریشن کی جانب سے دعوت دی گئی، جسے حکومت کی مالی معاونت کے بعد قبول کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی
ایف آئی ایچ نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹ نے آئندہ سیزن کی ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔
پرو لیگ کے 7ویں ایڈیشن میں مجموعی طور پر 9 ٹیمیں شامل ہوں گی جن میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ، جرمنی، بھارت، نیدرلینڈز، اسپین اور پاکستان شامل ہیں۔ گزشتہ سیزن میں آخری نمبر پر آنے والی آئرلینڈ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
پاکستان اپنا سفر دسمبر 2025 میں ارجنٹائن کے شہر روزاریو سے شروع کرے گا، جہاں 10 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف پہلا میچ کھیلے گا۔ گرین شرٹس مجموعی طور پر 16 میچز کھیلیں گے جنہیں چار انٹرنیشنل لیگز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف
یورپی مرحلے میں پاکستان بیلجیئم اور اسپین کے خلاف واورے میں میدان میں اترے گا جبکہ سب سے بڑا مقابلہ 23 اور 26 جون 2026 کو لندن میں بھارت کے خلاف ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان انگلینڈ سے بھی 2 میچز کھیلے گا۔
پاکستان کا شیڈولدسمبر 2025 – روزاریو، ارجنٹائن
10 دسمبر: نیدرلینڈز بمقابلہ پاکستان (03:00)
12 دسمبر: ارجنٹائن بمقابلہ پاکستان (03:00)
13 دسمبر: پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز (03:00)
15 دسمبر: ارجنٹائن بمقابلہ پاکستان (03:00)
فروری 2026 – ہوبارٹ، آسٹریلیا10 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان (11:00)
11 فروری: پاکستان بمقابلہ جرمنی (13:30)
13 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان (11:00)
14 فروری: جرمنی بمقابلہ پاکستان (10:00)
جون 2026 – واورے، بیلجیئم13 جون: بیلجیئم بمقابلہ پاکستان (18:30)
14 جون: پاکستان بمقابلہ اسپین (18:30)
19 جون: بیلجیئم بمقابلہ پاکستان (00:00)
20 جون: اسپین بمقابلہ پاکستان (18:30)
جون 2026 – لندن، برطانیہ23 جون: پاکستان بمقابلہ بھارت (18:30)
24 جون: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان (17:30)
26 جون: بھارت بمقابلہ پاکستان (22:00)
27 جون: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان (20:00)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ارجنٹائن آسٹریلیا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن انگلینڈ بھارت پاکستان شیڈول