Jasarat News:
2025-09-24@01:44:57 GMT

حیدرآباد،کوہسار سوسائٹی کا نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-2-15
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوہسار ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے رہنماؤں ایڈووکیٹ عبدالقیوم خان، ایڈوکیٹ یحی خانزادہ، ایڈوکیٹ سید جمیل الرحمن، ایڈوکیٹ عبدالستار، ایڈوکیٹ مسرور رضا خان، شاہد حسین قریشی، مختیار احمد، را ؤساجد، محمد یوسف، غلام حسین غوری، بابر قائم خانی، و دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوسائٹی پر مسلط نام نہاد منیجنگ کمیٹی کیخلاف کارروائی کرکے کی تحویل میں موجود ریکارڈ برآمد کیا جائے اور سوسائٹی کے ہائیکورٹ کے جج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں۔سوسائٹی کے رہائشی افراد کو پانی بجلی سمیت دیگر سہولیات فوری طورپر فراہم کی جائے، انہوں نے کہاکہ ایچ ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں 15برس سے مینجنگ کمیٹی کے نام پر ایک قبضہ گروپ مسلط ہے جس نے ابھی تک کوئی الیکشن نہیں کرائے اور جعلسازی کرکے سوسائٹی کے پلاٹوں پر قبضے، دو نمبر فائل بنانے اور بھتہ خوری میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اویس راجپوت نامی مینجنگ کمیٹی کا نام نہاد چیئرمین جوکہ کئی برس سے جعلسازی کے ذریعے سوسائٹی پر مسلط ہے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایچ ڈی اے ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ کسی کو نہیں پتہ کہ کس کے پاس ہے اور نہ ہی اس کے آفس کا پتہ ہے کہ وہ کہاں ہے، مینجنگ کمیٹی جوکہ اسٹے آرڈر پر چل رہی ہے اس کیخلاف سوسائٹی کے الاٹیز نے چار آئینی درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر کی ہوئی ہیں جو کئی سالوں سے التواء کا شکار ہیں جبکہ سوسائٹی کے مکین اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، انہوں نے کہاکہ سوسائٹی میں واسا اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، مکین باقاعدگی سے بل اداکرتے ہیں لیکن انہیں پینے کا پانی تو دور کی بات انہیں گھریلو استعمال کیلئے بھی آلودہ پانی تک فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔ ہزاروں افراد پینے اور گھریلو استعمال کیلئے پانی ٹینکر ز مافیا سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوسائٹی کے

پڑھیں:

حیدرآباد: مہران کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کے ممبران انتظامیہ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-2-23

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: مہران کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی کے ممبران انتظامیہ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد میں بھی ضمنی انتخابات آج ہوں گے
  • قومی اسمبلی ذیلی کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت
  • قومی اسمبلی ذیلی کمیٹی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت
  • رائیونڈ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سیلاب متاثرین طبی کیمپ قائم کیاگیا ہے
  • شہر ناقابلِ حل مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے،وجیہ حسن
  • ضمنی انتخابات میں عوام کرین پر مہر لگائیں ،تحریک لبیک پاکستان
  • دمشق میں نئی تاریخ رقم: خانہ جنگی کے بعد شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان
  • شام میں 5 اکتوبر کو پہلے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان