data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسز عوام کے لئے وبال جان بن چکے ہیں، ایک لیٹر پیٹرول پر 94.89روپے کا ٹیکس قابل مذمت ہے۔ حکومت اپنے ٹیکسز کو نصف کرکے عوام کو ا ریلیف فراہم کر سکتی ہے، اس سے معیشت اپنے پائوں پر ایک مرتبہ پھر سے کھڑی ہو جائے گی اور صنعتی جام پہیہ چلنے لگے گا۔ ملک کے اندر 6ہزار سے زائد بڑے یونٹس ایسے ہیں جو اپنی لاگت کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں،لاکھوں مزدور بے روزگار اور ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے جبکہ رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد اشیا خورونوش کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، عوام کو گرانفروش اور نا جائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ حکومتی چیک اینڈ بیلنس قائم رکھنے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے تمام دعوے محض سیاسی بیانات تک محدود ہیں۔ لوگ عملاً تباہ حال ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ہر ایک سیلاب متاثرہ کی ایک ایک پائی کا ازالہ کرے اور آئندہ سیلاب کی روک تھام کے لئے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جائے۔ محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک و قوم کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور معاشی استحاکام کے لئے اداروں کے درمیان خود اعتمادی کی فضا قائم کرنا ہوگا، آپسی چپقلش ملک و قوم کے لئے ٹھیک نہیں۔ حالات تیزی کے ساتھ خراب ہو رہے ہیں۔ دشمن قوتیں اندورنی انتشار اور افراتفری کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔ ملکی سرحدوں پر روازنہ حملے ہو رہے ہیں، بھارت ظاہری جنگ نہ جیت سکا تو اس نے دہشت گردی کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔

وقائع نگار خصوصی گوہر ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے