واٹس ایپ نے صارفین کے لیے کئی نئے فیچرز پیش کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے یوزرز کے لیے کئی نئے اور دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیچرز آئندہ چند ہفتوں کے دوران بتدریج سب صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق سب سے نمایاں اضافہ لائیو اینڈ موشن فوٹوز کا ہے، یہ فیچر بنیادی طور پر ایک ہی ہے مگر آئی فون صارفین کے لیے اس کا نام لائیو فوٹوز جبکہ اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے موشن فوٹوز رکھا گیا ہے۔
اس آپشن کے ذریعے صارفین کسی تصویر کو کھینچتے ہوئے ساتھ ہی ایک مختصر آڈیو یا ویڈیو کلپ بھی ریکارڈ کرکے اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے، جس سے چیٹ کا تجربہ مزید دلچسپ اور جاندار ہوگا۔
ایک اور بڑی پیش رفت میٹا اے آئی کے دائرہ کار کی توسیع ہے۔ اب صارفین اس کے ذریعے نہ صرف اپنی چیٹ تھیمز کو پرسنلائز کرسکیں گے بلکہ ویڈیو کالز یا چیٹ میں شیئر ہونے والے میڈیا کے لیے منفرد بیک گراؤنڈز بھی تخلیق کرسکیں گے، یہ فیچر دو حصوں پر مشتمل ہے، چیٹ تھیمز ود میٹا اے آئی اور بیک گراؤنڈ ود میٹا اے آئی، جو گفتگو کو زیادہ انفرادی اور تخلیقی رنگ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ نے اسٹیکرز کے شوقین افراد کے لیے بھی متعدد نئے اسٹیکر پیکس متعارف کرائے ہیں جن میں فیئر لیس برڈ، اسکول ڈیز اور ویکیشن جیسے دلچسپ پیکس شامل ہیں۔ یہ اسٹیکرز چیٹ کے انداز کو مزید رنگین اور پرلطف بنائیں گے۔
ایک نہایت کارآمد اضافہ گروپ سرچ فیچر ہے۔ اس کے ذریعے صارفین طویل گروپ لسٹ میں اسکرول کرنے کے بجائے محض کسی دوست کا نام ٹائپ کریں گے اور فوراً وہ تمام گروپس سامنے آ جائیں گے جن میں وہ دونوں موجود ہیں۔ یہ سہولت بڑی تعداد میں گروپس رکھنے والے صارفین کے لیے خاصی مددگار ہوگی۔
آخر میں، کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب واٹس ایپ میں ہی دستاویزات اسکین کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔ اس سے پہلے یہ آپشن صرف آئی او ایس یوزرز تک محدود تھا اور اینڈرائیڈ صارفین کو کسی تھرڈ پارٹی ایپ کا سہارا لینا پڑتا تھا۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئے فیچرز واٹس ایپ کو نہ صرف مزید سہل اور دلچسپ بنائیں گے بلکہ دیگر میسجنگ پلیٹ فارمز کے مقابلے میں اس کی مقبولیت کو مزید مستحکم کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صارفین کے لیے واٹس ایپ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :