بنوں میں دہشتگردوں نے رابطہ پل دھماکے سے تباہ کردیا، عوام میں شدید غم و غصہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بنوں کی تحصیل جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکا خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کر دیا، جس پر عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنوں کی تحصیل جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اہلِ علاقہ نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی اور اسے علاقے کے امن و ترقی پر کھلا حملہ قرار دیا۔
اہلِ علاقہ نے کہا کہ تمام سڑکیں، مساجد اور مدارس عوامی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں۔ خوارج کے یہ بزدلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے، یہ خوارج چاہے افغانی ہوں یا کسی اور شناخت سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا یہ عمل سراسر غلط ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ خوارج کی یہ حرکات صرف عوام کو تکلیف دینے اور نقصان پہنچانے کے مترداف ہیں، یہ تمام حملے اسلام کے قطعی منافی ہیں خوارج اگر واقعی مسلمان ہوتے تو ایسا ہرگز نہ کرتے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔