خیبرپختونخوا کابینہ کے 2 وزراء نے استعفے دے دیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (صباح نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صوبائی وزراء عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔ دونوں وزاء کی استعفے کی کاپیاں سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہیں ، دونوں وزرا کا تعلق صوابی سے ہے، دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے خود استعفے دیے ہیں، وزیراعلیٰ نے وزرا سے استعفے طلب نہیں کیے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور 27 ستمبر کو پشاور جلسے میں ان کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کی 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری
—فائل فوٹوخیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللّٰہ کو 9 مئی کیس کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کا ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کا خط جمع کرا دیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کارکن، راہگیر اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس کیس میں ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگر شامل ہیں۔