data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب خیبرپختونخوا کابینہ کے دو اہم وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

دونوں وزرا کا تعلق ضلع صوابی سے ہے، عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔

فیصل ترکئی نے اپنے استعفے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے صوبائی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ارسال کیے ہیں، تاہم اس حوالے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات پر چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سخت مؤقف نے پارٹی میں اندرونی کشمکش کو مزید ہوا دی ہے جس کے نتیجے میں یہ استعفے سامنے آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیاسی حکمت عملی اور فیصلوں پر اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں جس سے پارٹی میں دھڑے بندی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے واضح کیا کہ وزرا نے ذاتی طور پر استعفے جمع کرائے ہیں اور وزیراعلیٰ نے ان سے استعفے طلب نہیں کیے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کسی دباؤ یا حکومتی اقدام کا عمل دخل نہیں ہے بلکہ یہ وزرا کا ذاتی فیصلہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل ترکئی نے اپنے

پڑھیں:

آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے

آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب آج بروز منگل کو صدر ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔

اس اہم سیاسی موقع پر تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما فریال تالپور پہلے ہی مظفرآباد پہنچ چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ روز چوہدری انور الحق کے خلاف کامیاب عدم اعتماد کی تحریک کے بعد فیصل ممتاز راٹھور آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

فیصل راٹھور کو 36 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے خلاف صرف 2 ووٹ پڑے، پیپلز پارٹی نے پہلے ہی 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔

انتخاب کے فوراً بعد فیصل راٹھور نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کو حقیقت قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے مطالبات کچھ جائز اور کچھ خواہشات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت ان مطالبات کو ذمہ داری کے ساتھ حل کرے گی۔

اس سیاسی پیشرفت کے بعد چوہدری انور الحق کی مدتِ وزارتِ عظمیٰ کا اختتام ہوگیا، جس کے بعد ان کی اپنی کابینہ کے ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کی۔

نیا وزیراعظم آج کی حلف برداری کی تقریب کے بعد اپنے عہدے کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد جموں وکشمیر ایکشن کمیٹی چوہدری انور الحق حلف برداری راجہ فیصل ممتاز راٹھور عدم اعتماد فریال تالپور قانون ساز اسمبلی وزیر اعظم

متعلقہ مضامین

  • احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے; نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
  • آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے
  • آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
  • نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
  • عمرہ زائرین حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار
  • عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحقفارغ، فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
  • آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
  • افسوس ہوا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے استعفی دیا، شرجیل میمن
  • آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
  • آزاد کشمیر عدم اعتماد: انوارالحق برقرار رہیں گے یا فیصل راٹھور نئے وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس آج