لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ پاکستان کا انٹرنیشنل سطح پر مورال دن بدن بلند ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے تنظیم سازی کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ جو بڑے پیمانے پر کی جائے گی، کارکنوں اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ یہ عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ ایک منظم اور مربوط نیٹ ورک قائم کیا جا سکے۔ حافظ عبدالکریم نے کہاکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ہمیشہ اتحادِ امت، قومی استحکام اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔ انہوں نے کہا تنظیم سازی کے بعد مینار پاکستان سمیت ملک بھر میں عظیم الشان جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی پالیسی اور عوامی خدمت کے پروگرامز کو اُجاگر کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مرکزی جمعیت اہلحدیث جائے گا

پڑھیں:

نوجوان پالیسی سازی میں برابر کے شراکت دار بنیں گے ؛ رانا مشہود کا اعلان

ویب ڈیسک : کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں اور پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار بنایا جانا چاہیے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا تاکہ ملک کی ترقی میں نوجوان بھرپور حصہ ڈال سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان
  • ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • پاکستان‘ اردن کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ خوش آئند: حافظ عبدالکریم
  • جمعیت اتحاد العلماء و مشائخ سندھ کے صدر حافظ نصراللہ چنا ، پیر سید منیر شاہ ذاکری سے ملاقات پر گروپ فوٹو
  • چاچا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی تحقیقات کی جائے‘حافظ الرحمن
  • نوجوان پالیسی سازی میں برابر کے شراکت دار بنیں گے ؛ رانا مشہود کا اعلان
  • نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شریک بنایا جائے گا: رانا مشہود
  • مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
  • بلاول بھٹو کی نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت