برطانیہ میں مٹاپے پر قابو پانے کے لیے پروموشنل ڈیلز پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے مٹاپے کی بڑھتی شرح پر قابو پانے اور خصوصاً بچوں کو بچانے کے لیے مضر صحت کھانے پینے کی اشیا پر لگنے والی ڈیلوں پر پابندی عائد کردی۔ اس فیصلے کے تحت مشہور ایک کے ساتھ ایک فری جیسی ڈیلیں اب سپر مارکیٹس، ہائی اسٹریٹ دکانوں اور آن لائن ریٹیلرز میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہ اقدام کئی برس سے زیرِ غور تھا تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث حکومت اسے مؤخر کرتی رہی ، تاہم اب برطانوی وزرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مٹاپے کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہے، خاص طور پر بچوں کے مٹاپے پر قابو پانے کے لیے یہ قدم ناگزیر ہوگیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شادی ہالز رات 12بجے بند کرنے اورایکو پر پابندی کاخیرمقدم کرتے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے شادی ہالز رات 12 بجے سختی سے بند کرنے، آتشبازی اور ایکوسائونڈ لگی گاڑیوں پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس اس آرڈر پر بلا امتیاز سختی سے عملدرآمد کروادیا جائے تو عوام کو کافی حد تک سکون میسر ہوگا ۔ حیدرآباد کے حسن کو ٹوٹی پھوٹی سڑکوں،انکروچمنٹ اور بے ڈھنگی پارکنگ نے تباہ کردیا ہے۔ انکروچمنٹ کا خاتمہ وقت اور عوام کی اہم ضرورت ہے، بلا امتیاز دوکان کے شٹر سے باہر سامان رکھنے پر پابندی عائد کی جائے اور بالخصوص جہاں انکروچمنٹ کی وجہ سے گزرنا محال ہے وہاں فی الفور مستقل انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جائے روڈ پر کرسیاں ٹیبل رکھنے پر پابندی مستقل عائد کی جائے۔ گرین بیلٹ لاکھوں روپیہ خرچ کرنے کے بعد بھی ناکارہ ہو گئے ہیں اسکا بہترین حل یہ ہے کہ گرین بیلٹ پر کار اور موٹر سائیکل پارکنگ بنا دی جائے تاکہ شہریوں کو گزرنے میں آسانی ہو۔ محمد خالد قادری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور متعلقہ محکمے اس آرڈر پر مستقل سختی سے بلا امتیاز عمل کروائیں۔