ایف سی ہیڈکوارٹرزپشاور سے اسلام آباد منتقلی کی تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کا ہیڈکوارٹر پشاور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق
وزیر داخلہ کی ہدایت پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے لیے ایوانِ صدر کے عقب میں بری امام کے قریب اراضی کی نشاندہی کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل کیس کے طور پر ہیڈکوارٹر کی عمارت اسی مالی سال میں مکمل کی جائے گی، جبکہ آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری کا دفتر بھی اسی ہیڈکوارٹر کے اندر تعمیر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کا قیام سرحدی علاقوں میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے عمل میں آیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے
اسلام آباد ہائی کورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔
ہائی کورٹ بار نے سیکریٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جی ٹین منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں، ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے خط تحریر کیا۔