وفاقی و صوبائی حکومتوں کی آئی ایم ایف سے بجٹ سرپلس ہدف پر نظرثانی کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
وفاقی و صوبائی حکومتوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث آئی ایم ایف سے بجٹ سرپلس ہدف پر نظرثانی کی درخواست کردی۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن سے صوبوں کے بجٹ سرپلس پر پالیسی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے اقتصادی جائزہ کے لیے پاکستان آئے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)جائزہ مشن اور پاکستان کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، جس کی تکمیل کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی آئی ایم ایف جائزہ مشن سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 1464ارب کاصوبائی بجٹ سرپلس ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔ صوبائی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے بجٹ سرپلس ہدف پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ وفاق کی جانب سے بھی پرائمری بجٹ سرپلس کے3.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صوبائی حکومتوں بجٹ سرپلس ہدف آئی ایم ایف
پڑھیں:
امن مذاکرات کی بحالی کیلئے یوکرینی صدر کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
یوکرینی صدر نے کَل (بُدھ) کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی بدھ (کَل) ترکیہ کا دورہ کریں گے جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں روس کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔
زیلنسکی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکیہ کے دورے میں امن مذاکرات کو "دوبارہ متحرک" کرنے اور روس کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے کو بحال کیا جائے۔
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر مزید کہا ہم مذاکرات کو پھر سے متحرک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اور ہم نے ایسے حل تیار کیے ہیں جو ہم اپنے شراکت داروں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔