خاران، جوڈیشل کمپلکس پر نامعلوم افراد کا حملہ، جج اغواء، عمارت نذرآتش
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنیوالے مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغواء کر لیا اور فرار ہوگئے۔ مسلح افراد نے عمارت کو بھی نذر آتش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع خاران میں جوڈیشل کمپلکس پر حملے کرکے جج کو اغوا کر لیا، جبکہ عمارت بھی نذر آتش کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا گیا، جنہوں نے عمارت کو نذر آتش کر دیا۔ مسلح افراد نے حملے کے دوران ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغواء کر لیا اور فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آتشزدگی کے باعث کمپلکس میں موجود عدالتی ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا، جبکہ پولیس نے مغوی جج کی تلاش کے لیے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی اورعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلح افراد نے کر دیا
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔