مریم نواز کا ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان‘ مخالفین پر پھر برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو پھر کون کرے گا،وزیراعظم جب بھی ملتے ہیں تو میرے کام کی تعریف کرتے ہیں، پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں۔ ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے 3ہزار روپے ماہانہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز ہے، یہ وردی پہن کرپیغام دیا ہے کہ آپ مجھ سے اور میں آپ سے ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔