data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-1-7
اسلام آباد (آن لائن)بانی تحریکِ انصاف عمران خان کے مبینہ غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو ہٹانے اور بلاک کرنیکی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور دیگر متعلقہ فریقین سے بھی تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار شہری کی جانب سے معروف قانونی ماہر بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوران قید ایکس اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور انتشاری مواد پوسٹ کیا گیا، جو قانون اور عوامی مفاد کے خلاف ہے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ ایسی پوسٹس کو نہ صرف فوری ہٹایا جائے بلکہ ان کے پھیلاؤ کو بھی روکا جائے، تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال متاثر نہ ہو۔عدالت نے تمام فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس نیا موڑ: عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار

بانی چیئرمین کی جانب سے یہ پیغام جیل عملے نے عدالت کو پہنچایا،سماعت سے قبل عدالت نے وکیل فیصل ملک اور ان کی ٹیم کے وکلا صفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا
3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا،سابق وزیراعظم کہہ رہے ہیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں(جیل عملہ)، پراسیکیوشن ٹیم اور وکلا ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے

جی ایچ کیو حملہ کیس نیا موڑ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار، بانی چیئرمین کی جانب سے یہ پیغام جیل عملے نے عدالت کو پہنچایا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی موجود تھے۔سماعت سے قبل عدالت نے وکلا صفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا، عدالت کی جانب سے 3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا جس پر جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری لگنا تھی جس کے لیے پراسیکیوشن ٹیم اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے، تاہم انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے دلائل سننے کے بعد سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • جی ایچ کیو حملہ کیس نیا موڑ: عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار
  • پارکس کو نجی افراد کے حوالے کرنے پرمیئر ودیگر سے جواب طلب
  • لاپتابلڈر کی بازیابی کیس میں فریقین سے جواب طلب
  • جونیئرٹیچر کا بطور ہیڈماسٹر تقرر‘توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
  • دوران قید ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹس، بانی پی ٹی آئی سے جواب طلب
  • عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیکر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیش رفت 
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹس ہٹانے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
  • توشہ خانہ 2 کیس، آخری گواہ پر جرح مکمل ، عدالت کا بانی، بشریٰ کو  بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع 
  • عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرنے کیلئے حکومت متحرک