حکومت نے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
حکومت نے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزارتِ خزانہ نے مالی سال 26-2025 کے لیے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ منصوبہ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں 22 ہزار ارب روپے سے زائد کا نیا قرضہ لے گی، جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے لیا جائے گا۔اس کے ساتھ 15 ہزار 628 ارب روپے کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب روپے ہوگا۔ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار 731 ارب روپے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 8 ہزار 595 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ ہے۔گورنمنٹ اجارہ سکوک کی مد میں 3 ہزار 312 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ نیشنل سیونگ اسکیمز سے ایک ہزار 385 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے مقامی ذرائع سے بڑے پیمانے پر فنانسنگ کی تیاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل پر اعتبار نہیں، حماس ، مذاکرات کیلئے ٹرمپ سے ضمانت مانگ لی اسرائیل پر اعتبار نہیں، حماس ، مذاکرات کیلئے ٹرمپ سے ضمانت مانگ لی افواہیں بے بنیاد، وزیر اعلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گوہر علی خان ن ،ش، م کو تقسیم کرنے والے ناکام،ہمیشہ منہ کی کھائیں گے، وزیراعلی پنجاب عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و اسمبلیوں کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری مقرر کر دی علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری، پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لینے کا
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی سستی ہو گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4,042 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 107 روپے کی کمی سے 5 ہزار 222 روپے ہوگئی تھی۔