پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر اپنا محفوظ شدہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق محفوظ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت کرائے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا باضابطہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بار بار تاخیر صوبائی حکومت کی جانب سے قوانین میں مسلسل ترامیم کے باعث ہوئی۔
سماعت کے دوران ای سی پی کو بتایا گیا کہ پنجاب کے بلدیاتی قوانین میں اب تک پانچ مرتبہ ترامیم کی جا چکی ہیں، جب کہ چھٹی ترمیم بھی زیرِ غور ہے ، موجودہ فریم ورک کے تحت انتخابات کا انعقاد ممکن ہے۔
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا کیس شرمندگی کا باعث بنتا جا رہا ہے کیونکہ ملک کے باقی تینوں صوبوں اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مزید تاخیر برداشت نہیں کرے گا اور آج ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کیا تھا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات کے عمل میں مسلسل تاخیر کی وجوہات کیا ہیں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب پنجاب میں بلدیاتی عمل بحال ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں نئی حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 میں منعقد کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد سنایا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، حلقہ بندیوں کا عمل 2 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
کمیشن نے وضاحت کی کہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت منعقد کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں مقامی حکومتوں کے نظام کو موجودہ قانونی فریم ورک کے مطابق فعال کیا جا سکے۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد آج تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکسسماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ شرمندگی ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب میں انتخابات تاحال نہیں ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے تمام قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سکندر سلطان راجا