اسپین کا بڑا قدم: اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی منظور
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے، جسے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ایک تاریخی اور جرأت مندانہ اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اس بل کے حق میں 178 ووٹ جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ منظوری کے بعد اب اسپین اسرائیل کو کسی بھی قسم کا دفاعی ساز و سامان، مصنوعات یا فوجی ٹیکنالوجی برآمد یا درآمد نہیں کرے گا۔
پارلیمنٹ نے اپنی قرارداد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں اور اسرائیل کے خلاف مشترکہ اقتصادی و دفاعی پابندیاں عائد کرنے پر غور کریں۔
Spain’s parliament approves formal arms embargo on Israel https://t.
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ غزہ میں بڑھتی ہوئی فلسطینی ہلاکتوں اور عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ابھرتے ہوئے عالمی ردعمل کا حصہ ہے۔ اسپین یورپی ممالک میں پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اس نوعیت کی باضابطہ پارلیمانی پابندی منظور کی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، ضمنی انتخابات میں ووٹرز پر نئی پابندی عائد
فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے معاملے کے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹرز پر نئی پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سیکیورٹی اہلکاران یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ووٹر موبائل فون لے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل نہ ہو سکے۔ حلقے میں تمام پریزائڈنگ افسران کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پولنگ سٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر سے گزارش کی ہے کہ پولنگ سٹیشن پر اپنا موبائل فون لے جانے سے گریز کریں۔