اہل قلم غلبہ حق اور امن عالم کیلیے اپنی قلمی رفتار تیز کریں، عشرت زاہد
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں حلقہ ادب کمیٹی ضلع شمالی کے تحت ادبی نشست کا انعقاد ہوا۔ جس میں الہدیٰ ،اجمیر نگری۔ فاروق اعظم اور دیگر علاقوں سے ادبی ذوق کی حامل خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگراں حلقہ ادب کمیٹی کراچی عشرت زاہد نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اہل قلم حق کے غلبے اورامن عالم کے لئے اپنی قلمی رفتار تیز کردیں۔ ملکی اور عالمی منظرنامہ میں اصلاح معاشرہ، مزاحمت، ظلم و نا انصافی کے حوالے سے بہت سارے موضوعات موجود ہیں۔اپنے قلم کے ذریعیمستند معلومات ، عمل پر آمادہ کرنے والے مثبت پیغامات عام کیجئے۔ حلقہ ادب کراچی کی نائب طلعت نفیس نے تحاریر پر تبصرے پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ کہانی،افسانہ ،مضمون کسی بھی صنف میں اپنے خیالات لکھنے کے لئے فن تحریر کے اصول و ضوابط سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے۔اس موقع پر نگراں حلقہ ادب ضلع شمالی توقیرعائشہ نے کہا کہ درد دل رکھنے والے قلمکار کے لئے ضروری ہے کہ حق بات دلچسپ پیرائے میں قارئین تک پہنچانے کے لئے ادبی تکنیکس میں مہارت حاصل کرے۔ ادبی نشست میں عالیہ عثمان،شہلا خرم، زرینہ مشتاق،سعدیہ اعظم،عائشہ فردوس،سعدیہ ارشاد،حفصہ عزام، ناہید خان ،اسما صدیقہ نے نظم و نثر پیش کیں۔
حالیہ ملکی سیلاب، ادب اطفال، اہل غزہ ،امن کے پیامبر صمود فلوٹیلا اور دیگر سماجی موضوعات پر مبنی ان تحاریرپر سیر حاصل تبصرے پیش کئے گئے۔ضلع کی نگراں نشر و اشاعت غوثیہ طارق نے کہا کہ بے مقصد اور محض تفریح اور انٹرٹینمنٹ کے نام پر لکھنے والوں کے درمیان رہتے ہوئے اسلامی نظریات کے حامل قلمکار کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ با مقصد اور پاکیزہ ادب تخلیق کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔