data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورپالیسی ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹرکی حقیقی برآمدی صلاحیت کواجاگرکرنے کے لیے فوری اسٹرکچرل اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کمزوریوں اورادارہ جاتی رکاوٹوں کے باعث ہرسال 1.

2 ارب ڈالرسے زائد کی برآمدی آمدنی ریکارڈ ہونے سے رہ جاتی ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر ایکسپورٹس مالی سال 25-2024ء میں 3.8 ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں جوملکی جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ تاہم درحقیقت آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالرسے زائد ہیں لیکن پیچیدہ غیرملکی زرمبادلہ قوانین اور مشکل ٹیکس نظام کی وجہ سے بیشترفری لانسرز بینکاری نظام سے گریز کرتے ہیں۔میاں زاہد حسین نے مطالبہ کیا کہ برآمدات میں کم ازکم 25 فیصد فوری اضافہ کے لیے تین بڑے اقدامات کیے جائیں جن میں جون 2025ء میں ختم ہونے والی عارضی ٹیکس چھوٹ کے بجائے 100 فیصد انکم ٹیکس کریڈٹ مستقل بنیادوں پردیا جائے، اورٹرن اوورپرکم ازکم ٹیکس ختم کیا جائے۔ انہوں نے آئرلینڈ اورسنگاپورکی مثال دیتے ہوئے کہا کہ عارضی اور جز وقتی رعایتیں غیرملکی سرمایہ کاری اورآئی پی ڈیولپمنٹ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک “ڈیجیٹل ایکسپورٹرز ایف ایکس سمپلی فکیشن ونڈو” قائم کرے، جس کے تحت بینک پے ونئیریا دیگرڈیجیٹل ادائیگیوں کے ثبوت قبول کریں تاکہ برآمد کنندگان کوفوری پروسیڈز ریالائزیشن سرٹیفکیٹ PRC مل سکے۔ ان اقدامات سے ریکارڈ شدہ برآمدات میں 1.2 ارب ڈالرسالانہ اضافہ ممکن ہے۔میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کا 99 فیصد آئی ٹی ہارڈویئر درآمدی ہے، جوزرمبادلہ کے ذخائراورملکی سائبرسکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی آئی ٹی ہارڈ ویئر مینوفیکچرنگ کوترجیح دے، اورٹیکس چھوٹ، سستی زمین، اورسرمایہ کاری کے مستقل پیکیجز تشکیل دے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں سالانہ 75 ہزارآئی ٹی گریجویٹس میں سے 90 فیصد عالمی معیارکے مطابق نہیں، جس سے اسکل اور ٹیلنٹ کا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے قومی سطح پرجدید تربیتی پروگرامز شروع کرنے پر زور دیا جومصنوعی ذہانت (AI) اورمشین لرننگ (ML) پرمبنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگرنصاب کو ہر 12 ماہ میں جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے توپاکستان 2030ء تک 20 ارب ڈالرسالانہ آئی ٹی برآمدات حاصل کرسکتا ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میاں زاہد حسین نے نے کہا کہ انہوں نے برا مدات ا ئی ٹی

پڑھیں:

ایکومن بورڈ کی سی ای او کی ملاقات‘ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا: وزیر خزانہ 

اسلام اباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ  اورنگ زیب سے ایکومن  بورڈ کی سی ای او  جیکو لین نوو گراڈس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایکومن بورڈ کی پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور زرعی امور کے بارے میں انگیجمنٹس کی تعریف کی۔ انہوں نے وفد کو مائیکرو ایکنامک استحکام  اور جاری سٹرکچرل اصلاحات کے بارے میں بتایا، وزیر خزانہ نے ٹیکسیشن سمیت شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک پاکستان میں ٹیکس کی  جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 11 فیصد تک چلی جائے گی۔ وزیراعظم نے حال ہی میں  چین، ریاض اور واشنگٹن ڈی سی کے دورے کیے اور سٹریٹجک پارٹنرز نے سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کے لیے حمایت کا اظہار کیا، چین کے دورے میں 24 نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ سرکاری تحویل کے کاروباری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری ہو رہی ہے جو کہ حتمی مرحلے میں ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے اور متعدد پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا اس سال کے آخر تک پہلا پانڈا بانڈ جاری کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ یو ایس ڈالر یورو اور اسلامی سکوک کی مارکیٹ تک رسائی لینے  کا بھی ارادہ ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ورلڈ بنک کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ادارہ جاتی وسیلہ دستیاب ہوا ہے۔ پاکستان نے 500 ملین یورو بانڈ کو واپس کیا ہے، مس  جیکولین نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم 2002ء سے پاکستان کے دورے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی اکثریت ہے اور کاروباری ہزاروں کی ترقی کے مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیکس کاغیر منصفانہ نظام مشکلات کی بڑی وجہ ہے :خادم حسین
  • اہل قلم غلبہ حق اور امن عالم کیلیے اپنی قلمی رفتار تیز کریں، عشرت زاہد
  • آگ اور پانی والا کھیل مزید قبول نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کو جڑ سے نہ اکھاڑا گیا تو تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی، شہباز شریف
  • مٹیاری: جبری مشقت کے خاتمے کیلیے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی کمشنر
  • سیلز ٹیکس رجسٹریشن ختم کروانے کیلیے نیاطریقہ کار متعارف
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران فائرنگ، شوہر جاں بحق، بیوی گرفتار
  • ایکومن بورڈ کی سی ای او کی ملاقات‘ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا: وزیر خزانہ 
  • حماس کو مٹانے کی دھمکی دینے والا اسرائیل آج مذاکرات پر مجبور ہے، مشاہد حسین
  • پارٹی ایمل ولی کے خطاب سے متفق ہے: میاں افتخار حسین