اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا لیکن انہیں اب تک اس  پر کوئی جواب نہیں ملا۔ جس رات انہوں  نے استعفیٰ دیا اس رات وہ  اسی طرح روئے جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر روئے تھے۔

مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آزادانہ طور پر کھل کر انسانی حقوق کا کام کریں۔

علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، صحافی شیراز احمد کا دعویٰ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہا

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ مشاتق احمد کا رہائی کے بعد کہنا ہے کہ اسرائیلوں نے ہم پر کتے چھوڑے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشتاق احمد خان کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری قافلے ”گلوبل صمود فلوٹیلا“ سے دیگر افراد کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی جانب سے مسلسل سفارتی کوششیں جاری رہیں، جن کے نتیجے میں بالآخر ان کی رہائی ممکن ہوئی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد خان کی رہائی پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے سابق سینیٹر کی واپسی کے انتظامات میں مصروف ہیں۔   رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اردن پہنچ کر ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی فورسز نے قید کے دوران ان پر بدترین تشدد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پر کتے چھوڑے گئے، پیروں میں بیٹریاں دالی گئیں اور جسمانی و ذہنی اذیت دی گئی۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ 5 سے 6 دن اسرائیلی جیل میں قید رہے، جس کے بعد 150 ساتھیوں سمیت انہیں رہا کر دیا گیا۔ مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اردن میں موجود ہیں اور جلد پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ’ہم اسرائیل کے خاتمے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔‘

متعلقہ مضامین

  • ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان
  • مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہہ دیا
  • جس رات جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا، رویا تھا، مشتاق احمد خان
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفی دے دیا
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کا آئندہ زیادہ طاقتور انداز سے غزہ جانےکا اعلان
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اسرائیلی قید میں انسانیت سوز تشدد کی روداد سنادی
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی قید سے رہا
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی قید سے رہا کردیا گیا، وزیر خارجہ کی تصدیق
  • اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تصدیق