ملی یکجہتی کونسل کے تحت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج احتجاج کیا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان ضلع حیدرآباد کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل اور مختلف مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس جے یو پی کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جمعیت علما پاکستان ضلع حیدرآباد کے صدر قاری غلام سرور امینی نے کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ملک گیر احتجاج کی کال پر آج مورخہ10اکتوبر بروز جمعہ کو حیدر چوک حیدرآباد میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل و جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش، جے یو پی کے مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں، سنی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما عمران سہروردی، جماعت اہل سنت ضلع حیدرآباد کے امیر قاری احمد علی سعیدی، پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل رہنما محمد عابد قادری، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کے رہنما امیر عبداللہ فاروقی، جماعت اسلامی حیدرآبادکے ضلعی رہنما عبدالباسط، اسلامی تحریک پاکستان کے ضلعی رہنما سید عاصم عباس، شیعہ علما کونسل کے جنرل سیکرٹری ندیم مصطفی چانڈیو، جے یو پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد رضوان شیخ اور حافظ محمد رضوان نقشبندی نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور غزہ میں جاری قتل عام پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ فلسطینی عوام تنہا نہیں پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مر کزی ترجمان ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علما پاکستان ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسلامی دنیا متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا سیاسی، معاشی اور سفارتی طور پر بائیکاٹ کرے۔ جمعیت علما پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مسلم حکمرانوں پر دبا بڑھانے کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہیں۔مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں نے کہا کہ امت مسلمہ کو محض بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے، تاکہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ بند ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جمعیت علما پاکستان ملی یکجہتی کونسل جے یو پی کے کے ضلعی
پڑھیں:
اسلامی یکجہتی گیمزمیں ارشد ندیم نے گولڈ،محمد یاسر نے سلورمیڈل جیت لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251124-02-4
سعودی دارالحکومت ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اسلامی یکجہتی کھیلوں کے نیزہ بازی مقابلوں میں پاکستان کے اسٹارایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 83.05 میٹر کا عمدہ تھرو پھینک کر سبھی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ محمد یاسر نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 76.04 میٹر کے ساتھ سلور میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تماشائیوں نے دونوں پاکستانی ایتھلیٹس کی فارم اور کمٹمنٹ کو بھرپور داد دی۔ مقابلے میں تیسرے نمبر پر نائجیریا کے سیموئل ایڈمز کیورے رہے جنہوں نے 76.01 میٹر تھرو کیا۔ارشد ندیم کی جیت نہ صرف پاکستانی ایتھلیٹکس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ عالمی مقابلوں میں ان کی مستقل بہترین کارکردگی کا تسلسل بھی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے فتح کے بعد قوم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں لائیں گے۔ پاکستانی عوام، سپورٹس کمیونٹی اور حکومتی حلقوں نے دونوں کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔