اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام پر جاری ظلم پوری انسانیت کے لیے امتحان ہے، فلسطین کی آزادی عالمی ضمیر کا مطالبہ ہے، اور پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امتِ مسلمہ کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر فلسطینی عوام کی عملی مدد کرنی چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اسٹوڈنٹس الائنس کے زیرِ اہتمام غزہ مارچ اور پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں “Free Palestine”، “Stop Genocide in Gaza” اور “From Gaza to Karachi — One Struggle for Justice” کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام پر جاری ظلم پوری انسانیت کے لیے امتحان ہے، فلسطین کی آزادی عالمی ضمیر کا مطالبہ ہے، اور پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے، امتِ مسلمہ کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر فلسطینی عوام کی عملی مدد کرنی چاہیئے۔

اساتذہ نے اپنے خطابات میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت انسانیت سوز جرم ہے جسے دنیا کے کسی قانون کے تحت جائز نہیں کہا جا سکتا، فلسطین کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو علمی اور فکری سطح پر بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان نسل کو سوشل میڈیا پر فلسطینی مظلوموں کی آواز بننا چاہیئے۔ طلبہ رہنماؤں نے کہا کہ غزہ سے کراچی تک، ایک ہی جدوجہد، حق کی حمایت،  صرف نعرہ نہیں بلکہ ایک عہد ہے، فلسطین کی آزادی ہی مشرقِ وسطیٰ اور دنیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، طلبہ تحریکیں ہمیشہ انصاف اور آزادی کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے فلسطینی شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور عالمی برادری سے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار