Express News:
2025-10-10@10:46:16 GMT

حجاب کرنے پر دیپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار وجہ ابوظہبی کے ایک تشہیری ویڈیو میں ان کا عبایا پہننا بنا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ابوظہبی کے محکمۂ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے جاری کی گئی ہے، جس میں دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں کو لُووَر ابوظبی میوزیم اور شیخ زائد گرینڈ مسجد کی سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔

میوزیم اور مسجد میں لی گئی جھلکیوں میں دیپیکا عنابی رنگ کے عبایا میں نظر آئیں، تاہم ان کے بھارتی مداحوں کو ان کا حجاب کرنا ناگوار گزرا جس پر انہوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ حجاب پہن کر اپنی ’آزادی رائے‘ کے خلاف گئی ہیں جو ان کا مشہور بیان ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

 تاہم کچھ مداحوں نے واضح کیا کہ یہ عبایا تھا، جو مسجد میں داخلے کے وقت خواتین کے لیے مناسب لباس سمجھا جاتا ہے اور حجاب کرنا عرب ثقافت کا بھی حصہ ہے۔

کچھ صارفین نے ان کی 2015ء کی مختصر فلم ’مائی چوائس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے طنز کیا، جبکہ ان کے حامیوں نے کہا کہ دیپیکا نے صرف مقامی روایات کا احترام کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکارہ مذہبی یا ثقافتی مقامات پر روایتی لباس میں دکھائی دی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اور رنویر مختلف مندروں اور گوردواروں میں مذہبی رسومات کے دوران روایتی ملبوسات میں نظر آ چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداحوں کی تنقید

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کا نئے البم ’دی لائف آف اے شو گرل‘ کی تشہیری مہم غیر متوقع تنازعے میں گھر گئی ہے۔ مداحوں نے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی تشہیری مہم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بارہویں اسٹوڈیو البم کی تشہیر کےلیے گوگل کے ساتھ شراکت کی تھی، جس کے تحت ایک ڈیجیٹل اسکیوینجر ہنٹ مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو انٹرایکٹو طریقے سے شامل کرنا تھا۔ جب صارفین نے گوگل پر ٹیلر سوئفٹ سرچ کیا تو انہیں ایک پیغام موصول ہوا جس میں 12 شہروں کے 12 دروازوں کے ذریعے ایک ویڈیو انلاک کرنے کی ترغیب دی گئی۔

مداحوں کو دنیا بھر کے مختلف مقامات پر کیو آر کوڈز کے ذریعے 12 خفیہ ویڈیوز تک رسائی حاصل کرنی تھی، جن میں البم کے بارے میں اشارے موجود تھے۔ جب مجموعی طور پر 1 کروڑ 20 لاکھ بار ورچوئل دروازوں پر کلکس ہوئے تو ’دی فیٹ آف اوفیلیا‘ کا لیریک ویڈیو یوٹیوب پر جاری کیا گیا۔

تاہم، جلد ہی مداحوں نے سوال اٹھانا شروع کردیے کہ کیا یہ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں۔ کئی سوئفٹیز نے دعویٰ کیا کہ ویڈیوز میں روشنی غیر قدرتی، مناظر مصنوعی اور حرکات غیر فطری محسوس ہو رہی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مناظر جنریٹو اے آئی ٹولز کے ذریعے بنائے گئے ہیں۔

مداحوں نے پہیلیاں حل کرنے کے بجائے ویڈیوز کا فریم بائی فریم تجزیہ شروع کردیا تاکہ اے آئی کے استعمال کے شواہد تلاش کیے جا سکیں۔ تشہیری ویڈیو، جو گوگل کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی، میں زمین کے ایریل شاٹ سے ایک چمکدار، جواہراتی منظر کی طرف زوم کیا گیا، جس کے بعد ایک نارنجی دروازہ اور سرچ بار ظاہر ہوتا ہے۔

اب تک ٹیلر سوئفٹ یا گوگل کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے کہ مہم میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہوا ہے یا نہیں۔ یہ سنیماٹک انداز بلاشبہ شاندار تھا، مگر یہی چیز اے آئی کے استعمال کے شبے کو بڑھانے کا باعث بنی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دل کے مسائل کا سامنا، تحقیق
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم
  • اسلام آباد: مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے
  • سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو بدنام کرنے والے بی جے پی کے "اے آئی ویڈیو" پر نوٹس جاری کیا
  • اوپن اسکواش کلاسک 2025: نور زمان کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا
  •   بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی سرکاری خاتون اُستاد کی TTE سے دلچسپ جھڑپ، ویڈیو وائرل
  • پرتھوی شا آؤٹ ہوکر ہوش کھو بیٹھے، حریف کھلاڑی پر بلے سے حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل
  • ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداحوں کی تنقید
  • ایکومن بورڈ کی سی ای او کی ملاقات‘ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا: وزیر خزانہ