پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس  پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا  کہنا ہے کہ 2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں ،صوبائی اور وفاقی حکومتوں پشاور میں بیٹھے اور ایک متفقہ پلان کیساتھ باہر آئے،جس کا نام رکھا گیا نیشنل ایکشن پلان۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ اس میں کچھ نکات تھے ہمارے سیاسی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے توہمیں یہ کام کرنے ہیں،یہ حقیقت آپ کے سامنے ہے اور تاریخ کا حصہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ اس کے بعد پچھلی حکومت نے 2021میں  اس نے انہی نکات میں سے جن پر کچھ کام ہو گیا تھا اس کو خارج کردیااور یہ 14نکات ہیں جس کو نام دیا گیا ری وائز نیشنل ایکشن پلان۔

کن عوامل کی وجہ سے دہشتگردی ہورہی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی نے 5نکات پیش کر دیئے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہماری تمام سیاسی عمائدین تمام سیاسی پارٹیوں اور اس وقت کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے فیصلہ کیا کہ اگر ملک سے دہشتگردی کاجڑ سے خاتمہ کرنا ہے تو 14پوائنٹ کام کرنے ہیں،موجودہ حکومت نے بھی اسی چیز کو ویژن عزم استحکام کا نام دیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس تمام سیاسی

پڑھیں:

سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، طارق فضل چوہدری

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔
  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ملک کے بہتر مفاد میں یہ اتحاد قائم رہے گا، دونوں جماعتوں کی سینئر قیادت میں تعلق ہے کوئی دوری نہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کسی کو شک ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دوری پیدا کرسکتا ہے تو وہ یہ شک دور کرلے، سیاسی جماعتوں کے درمیان ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی ساکھ متاثر کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، آج پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں مل رہی ہیں۔
 وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کی اپنی جیل کی تعمیر شہباز شریف کے دور میں شروع ہوئی تھی، یہ جیل مکمل ہوگی تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سزا یافتہ تمام قیدی منتقل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی دہشت گردی کے اضافے کی بڑی وجہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ، ملک گیر خسرہ و روبیلا ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ
  • کسی بھی شادی کا پلان نہیں بنایا تھا، اور چوتھی شادی کا بھی اب تک کوئی پلان نہیں، اقرار الحسن
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں،  حکومتی جماعتوں کا اتحاد برقرار ہے ، طارق فضل
  • عمران خان نے سیاسی فکر کی بنیاد پر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنایا، اسد قیصر
  • گلدستہ پاکستان اور سیاست کا کھیل
  • پیپلز پارٹی کو ہلکا نہ لیں، ندیم افضل چن
  • سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، طارق فضل چوہدری