ملک میں مہنگائی کا رجحان مسلسل جاری، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.17 فیصداضافہ ہواہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.34 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے، چکن، پیاز، گھی اور آٹے سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آلو، ٹماٹر، ایل پی جی اور دال چنا سمیت 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں چکن 8.
اسی طرح حالیہ ایک ہفتے میں جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ان میں ٹماٹر 11.34 فیصد، آلو 0.93 فیصد،کیلے1.29 فیصد، دال چنا0.35 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.59 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.14 فیصد کے ساتھ 4.14 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ4.31 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.18 فیصد کے ساتھ5.10فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 5.15 فیصد رہی۔
اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.16 فیصداضافے کے ساتھ 3.59 فیصد رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونا آج بھی 2100 روپے فی تولہ مہنگا
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے4016ڈالر فی اونس ہے۔ ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرحچاندی کی قیمت تاریخی بلندیوں کو چھو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے4016ڈالر فی اونس ہے۔