ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب زور دار دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر دتہ کلاچی میں کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے اور فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھروں کی دیواریں تک لرز اٹھیں، جس کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جمشید کوارٹر جماعت خانے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
جمشید کوارٹر کے علاقے جماعت خانہ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ آصف احمد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس فائرنگ کی وجہ سمیت دیگر پہلوؤں پر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔