پی ٹی آئی کے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین اسمبلی کو فوری طلب کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خصوصی ٹیم کو ٹاسک دے دیا ہے اور بیرون ملک گئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی پشاور طلب کر لیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو متحد رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور صوبے میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جنید اکبر، اسد قیصر اور بابر سلیم سواتی کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور آئندہ 72 گھنٹوں میں وزیر اعلی کا انتخاب ہو جائے گا اور حالیہ صورت حال پر اپوزیشن کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک گئے ہوئے پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی فوری طور پر واپس بلا لیا گیا ہے، بیرون ملک موجود اراکین صوبائی اسمبلی میں عارف احمد زئی، نذیر عباسی، تاج محمد ترند پاکستان پہنچ گئے ہیں، آصف محسود اور شیر علی آفریدی بھی بھی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے بیرون ملک سے واپس آگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرون ملک پی ٹی آئی لیا گیا گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا
خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، وزارت اعلیٰ کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔
ان امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے سہیل آفریدی، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کے لیے لیا گیا۔
دوسری جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان متفقہ امیدوار لانے کے لیے مشاورت جاری ہے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اپوزیشن متفقہ امیدوار میدان میں اتارے گی۔
جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان کا کہنا ہے کہ جب ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہو تو دوسرے وزیراعلیٰ کے لیے الیکشن کے خلاف کوئی بھی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔
کے پی اسمبلی کے کل ممبران کی تعداد 145 ہے، حکومتی ممبران کی تعداد 93 جبکہ اپوزیشن کے ارکان 52 ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے 73 ممبران کے ووٹ درکار ہوں گے۔