بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی نے عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی کو خواتین کے عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ہما چغتائی کو کولمبو میں خواتین کا عالمی ایوارڈ سری لنکا کے سابق صدر ایچ ای مسٹر رانیل وکرماسنگھ نے پیش کیا۔
ڈاکٹر ہما چغتائی سمیت پچاس خواتین کو عالمی ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا، یہ کامیابی اُن کی انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور گڈ گورننس کی خدمات کا اعتراف ہے۔
ڈاکٹر ہما چغتائی کو عالمی ایوارڈ ملنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر ہما چغتائی کو ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پارلیمان خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور فیصلہ سازی کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی اور خواتین کی مؤثر شمولیت کے لیے قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ہما چغتائی کو عالمی ایوارڈ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔